میرگ کو دو ہفتے گذرجانے کے بعد ناندیڑ میں مانسون کی آمد آمد ہے ۔ آج شہر
میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں لیکن شدت کی گرمی بھی محسوس ہورہی ہے ۔ اگلے
کچھ دنوں میں بارش ہونے کے امکانات نظرآرہے ہیں لیکن شہریان شدید حبس
،لوڈشیڈنگ اور گرمی سے بے حال ہیں بالخصوص گھریلو خواتین اورچھوٹے بچے
پریشان حال ہیں ۔